پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای  کےسینئر  رہنما سید سجاد حسین شاہ  کی وفات پر شارجہ میں تعزیتی  ریفرنس, کارکنوں اور عہدیداران کی شرکت

دبئی  (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے سینئر  راہنما سید سجاد حسین شاہ  کی وفات پر  ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس میں  فاتحہ خوانی اور  مرحوم کے  فرزند  تقی شاہ  سے اظہار تعزیت کی گئی-

تقریب کا انعقاد پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں کیا گیا جس  میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات سردار جاوید یعقوب ، سیکٹری جنرل پیپلزپارٹی امارات ملک خادم شاہین، صدر پاکستان سوشل سنٹر چوہدری خالد حسین،  حاجی محمد  یاسین، صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات واجد گورسی، سنیر نائب صدر پیپلزپارٹی امارات علی گوہر شاہا نی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی شارجہ اسلم خاصخیلی، صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن دوبئی یونٹ عمران ا مین چوہان،  صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شارجہ مرزا عمر رزاق ،سجاد خانپوری، ایڈ یشنل  سیکرٹری جنرل پی وائی او امارات غلام غوث، ایڈ یشنل سیکرٹری جنرل  پیپلزپارٹی امارات میاں ضاروف،  سنیر نائب صدر پیپلزپارٹی دوبئی یونٹ چیئرمین  میرباز طاہر ، نائب صدر پیپلزپارٹی امارات مومی گل ، سہیل خاور ، حاجی نواز، عقیل ظفر، اشفاق احمد ، حافظ زاہد ، ملک اسلم، خالد گوندل،  ڈاکٹر شہزاد اکرم  اور پاکستانی کمیونٹی کے  دیگر لوگوں  نے شرکت کی-

اس موقع پر مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی کہ  اللہ تعالیٰ مرحوم   سید سجاد حسین شاہ  کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں ( آمین ثمہ آمین)-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading