کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مسافر میں منکی پاکس کی مشتبہ علامات پائی گئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ منکی پاکس کے مشتبہ مسافر کو سندھ گورنمنٹ کے ہسپتال نیپا منتقل کر دیا گیا ہے۔
سندھ انفیکشز ڈیزیز ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ مریض کو خارش ہے اور اس کے جسم پر لال دھبے بھی ہیں، مریض منکی پاکس کی مشتبہ علامات کے ساتھ آیا۔
ہسپتال حکام کے مطابق مشتبہ مریض کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا ہے، رپورٹس آنے کے بعد منکی پاکس کی تصدیق ہو سکے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بیرون ملک سے پشاور آنے والے دو مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی تھیں۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز