دبئی (طاہر منیر طاہر) سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے کو دبئی میں باتھ سپا یونیورسٹی، راس الخیمہ کی چھٹی گریجویشن تقریب 2024 میں شرکت کی۔ یونیورسٹی کے سینئر افسران بشمول سی ای او راجہ سجاد حسین، کیمپس ڈائریکٹر ایم این بروہی اور وائس چانسلر یو کے کیمپس پروفیسر سو رگبی نے سفیر کا خیرمقدم کیا۔
مختلف قومیتوں کے 200 سے زائد گریجویٹس بشمول سائیکالوجی، کریٹیو کمپیوٹنگ اور بزنس اینڈ مینجمنٹ مارکیٹنگ وغیرہ کے مختلف شعبوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ گریجویٹس کا تعلق پاکستان، فلپائن اور دیگر سمیت مختلف ممالک سے تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دی اور ان کے کیریئر میں مزید کامیابیوں کی خواہش کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تدریسی عملے کی محنت کو بھی سراہا۔ سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات میں طلباء کو سستی تعلیم فراہم کرنے پر باتھ سپا یونیورسٹی کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کو پاکستان کا دورہ کرنے کی ترغیب دی تاکہ پاکستان کی تعلیم، سیاحت اور متنوع ثقافت کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا جا سکے۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز