Headlines

پی ٹی اے میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت آئی ٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں۔

دستاویزکے مطابق ملک میں 1422کمپنیوں کے ساڑھے 20ہزار وی پی این رجسٹرڈ ہیں، ملک میں1286وی پی اینز،136فتی لائسنسز اور پی اے ایس ایچ اے کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔1286وی پی ایز کمپنیوں کے 19ہزار 840وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں،136 لائسنسز کمپنیوں کے 180 وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں۔پی اے ایس ایچ اے کے 417 وی پی اینز کو پی ٹی اے نے رجسٹرڈ کیا،پی ٹی اے وزارت آئی ٹی اور دیگرسٹیک ہولڈر کیساتھ وی پی اینز رجسٹریشن پر کام کر رہا ہے۔تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے کمپنیوں اور فری لائسنسز کیلئے وی پی اینز کی سہولت دی۔

Leave a Reply