Headlines

ایپل کے نئے ماڈل ’آئی فون 16‘ کی مبینہ تصاویر لیک ہوکر منظر عام پر آگئیں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے نئے آئی فون ماڈل ’آئی فون 16‘ کی تصاویر لیک ہو کر منظرعام پر آگئیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ فون چار رنگوں میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ان میں تین روایتی سیاہ، سفید اور سرمئی رنگ ہیں جبکہ ایک نیابراؤن رنگ کا آئی فون بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جو ممکنہ طور پر معروف بلیو ماڈل کا متبادل ہو سکتا ہے۔

آئی فون 16پروکی یہ تصاویر ٹیک مصنوعات کے تجزیہ کار سونی ڈکسن کی طرف سے اپنے ایکس اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

ٹیکنالوجی مصنوعات کی تصاویر اور معلومات لیک کرنے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے ایکس صارف @MajinBuofficialکی طرف سے بھی آئی فون 16پرو کی یہی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ایپل کی طرف سے روایتی طور پر نیا ماڈل ستمبر میں متعارف کرایا جاتا ہے اور اس بار میں توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ ماہ آئی فون 16متعارف کرایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply