دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی بلندیوں پر پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا اور کیک کاٹا-
برج خلیفہ کے 127 ویں فلور پر پاکستان کا 77 واں یوم آزادی منانے کا اعزاز پختون بزنس کمیٹی نے حاصل کیاجس میں پختون بزنس کمیٹی یو اے ای کے صدر انجینئر محمد زبیر خان ،خلیل بونیری، وقار احمد خان ، قاسم امین،حاجی نور، رازق ثنا اللہ خان ،حنیف خان،امجد بنگش، مراد خان، نور کریم آ فریدی ، تیمور آفریدی ،شاہد خان، لیاقت خان،خیر الامین، انجینیئر شفیق عبداللہ خان اور وجدان خان شامل تھے-
جب سے برج خلیفہ کی تعمیر ہوئی ہے یہ پہلا موقع ہے کہ برج خلیفہ کی بلندی پر پاکستانیوں نے پاکستان کا یوم آزادی منایا ہے اور ریکارڈ قائم کیا ہے-