Headlines

احسان الحق باجوہ نے پارلیمانی سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ کا چارج سنبھال لیا مسلم لیگ ن جرمنی کی مبارکباد

اسلام آباد، فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) احسان الحق باجوہ نے پارلیمانی سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ کا چارج سنبھال لیا جس پر  مسلم لیگ ن جرمنی  کے عہدیداران نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ 

تفصیلات کے  مطابق  چوہدری احسان الحق باجوہ  کی اپنے دفتر آمد کے موقع پر سٹاف نے انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، انہیں آفس کا وزٹ کروایا گیا اور اس موقع پر مختلف ڈیپارٹمنٹس بارے مختصر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر  اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی  بھی ان کے ساتھ تھے۔ 

ادھر  مسلم لیگ ن جرمنی کےسیکریٹری جنرل محمد عنصر بٹ،  سابق سینئر نائب صدر  راجہ انجم چوہان، پی ایم ایل این جرمنی  کے  سینیئر رہنما   رانا عامر ، سرپرست اعلی پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی  چوہدری ٹکا خان، صدر پاکستان مسلم لیگ ن برلن  اعجاز احمد بٹ اور سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی حافظ محمد عمران ضیاء  سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احسان الحق باجوہ  نے یورپ کاکامیاب دورہ کیا ہے اور پھر وطن واپسی کے بعد پاکستان میں اپنے نئے آفس میں  بطور پارلیمانی سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Leave a Reply