Headlines

آئی ایم او سیکرٹری جنرل   طیب موسانی کی سعودی عرب آمد پر عشائیہ روائتی کھانوں سے تواضع کی گئی

جدہ (محمد اکرم اسد) سعؤدی عرب میں دنیا کی سب سے پرانی اور سب سے بڑی میمن تنظیم  “انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن (آئی ایم او)” کے سکریٹری جنرل   طیب موسانی کی کینڈا سے جدہ آمد پر سعؤدی عرب چیپٹر کے نائب صدر جناب عرفان کولساوالا نے اُنکے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں جدہ کی معروف شخصیات نے شرکت کی –

عشائیے کی تقریب میں  طیب موسانی نے آئی ایم او کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی – انہوں نے کہا کہ قوم کے افراد کو امداد پر انحصار کرنے کی بجائے ان کو مچھلی پکڑنا سکھانا اور ضرورت مندوں کی تعداد میں روز بروز  کمی کرنا ان کی آرگنائیزیشن کا اھم مشن ھے – طیب موسانی نے تقریب کے مہمان خصوصی معروف سعؤدی بزنس مین   محمد امین المیمنی کو اپنی مرتب کی گئی آئی ایم او کی تاریخی کتاب پیش کی –

 انہوں نے کہا کہ ایک کتاب قونصل جنرل پاکستان   خالد مجید کو بھی پیش کی جا چکی ھے جس کو انہوں نے  سراہا – طیب موسانی کے اعزاز میں دیگر تقاریب بھی منعقد کی گئیں – طیب موسانی سعؤدی عرب میں میمن جماعت ماسا کے بانی ارکان میں سے ہیں جو جدہ میں بحثیت جنرل سکریٹری بارہ سال تک کمیونٹی کی خدمات انجام دے چکے ہیں – احمد کمال مکی نے مہمان خصوصی کو شال پیش کی جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض سراج لالہ نے انجام دئیے – تقریب میں جدہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی -عشائیہ میں شرکاء کی روائتی کھانوں سے تواضع کی گئی-

Leave a Reply