دبئی (طاہر منیر طاہر) پی آئی اے دبئی کی سیلز ٹیم نے دبئی میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں دبئی کے سرکردہ ٹریول ایجنٹس، کارپوریٹ کلائنٹس، کمیونٹی کارکنان اور پاکستان قونصلیٹ آفس کے عہدیداروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ شرکاء نے پی آئی اے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ یوم آزادی منانے کے اقدام کو سراہا اور قومی ایئر لائن پی آئی اے کے فروغ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ریجنل منیجر پی آئی اے دبئی ذیشان احمد، منیجر کمرشل مسٹر قاسم عباسی، محمد انور ٹکٹ آفس انچارج، اسٹیشن منیجر غلام فاروق میرانی اور سیلز ٹیم سہیل آفریدی، یاسر رضا اور ارمغان پٹیل نے اس سلسلے کو جاری رکھنے اور بہتر بنانے کا عزم کیا۔ ہوائی اڈے اور بکنگ آفس دونوں پر فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کے بارے پی آئی اے کے ریجنل منیجر ذیشان احمد نے پی آئی اے کی جانب سے یو اے ای میں اپنے ملک کے ساتھیوں کو تجارتی خدمات اور CSR کی سہولت کے بارے میں بتایا۔
پی آئی اے کی اس تقریب میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے محمد صالح، احمد فراز, پی بی سی سے اقبال داؤد، یاسر اعوان، مخدوم رئیس قریشی، نثار ملک، پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں نعیم، ڈاکٹر شاہد اقبال اور میاں منیر ہانس نے شرکت کی- فراز خان نے ایوی ایشن مینجمنٹ پر اپنی قابل قدر بصیرت کا اشتراک کیا جبکہ شرکاء نے ایونٹ مینجمنٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے سماجی اجتماعات نہ صرف خلا کو پر کریں گے بلکہ پی آئی اے کی آمدنی میں اضافے، مسافروں کی وفاداری اور ایئر لائن کے امیج پر بھی مثبت اثر ڈالیں گے۔