Headlines

سعودی عرب میں کشمیری کمیونٹی کے زیراہتمام جشنِ آزادی پاکستان کی تقریب, کیک بھی کاٹا گیا

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں کشمیری کمیونٹی نے پاکستان کے   یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ 

سعودی دارالحکومت ریاض میں نامور کشمیری رہنما حاجی احسان دانش کی جانب سے پاکستان کے یوم جشن آزادی کی مناسبت سے نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں آزاد کشمیر کی اہم شخصیات شریک تھیں۔اس موقع پر حاجی احسان دانش کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر دو جسم ، ایک جان کی مانند ہیں جن کو کبھی بھی جدا نہیں کیا جاسکتا، ہم بطور کشمیری پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے بھی شکر گزار ہیں جو دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اسکے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

 اعجاز کھٹانہ اور خالد خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں اور  کشمیریوں کے رشتے لازوال ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی پاکستان کا نعرہ بلند کیے ہوئے ہیں اور وہ دن دور نہیں، جب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ آخر میں پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Leave a Reply