فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) جشن آزادی کے سلسلے میں مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز کے سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد نے آن لائن زوم میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں دنیا بھر سے مسلم لیگ ن اوورسیز کے عہدیداروں نے شرکت کی اور آزادی کا جشن اکٹھے منایا ۔
تفصیلات کے مطابق میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔اپنے خطاب میں بیرسٹر امجد ملک نے سب کو خوش آمدید کہا اور آزادی کی اہمیت بارے بتایا ، انہوں نے اہل وطن کو آزادی کی مبارکباد اس عہد کیساتھ دی کہ ہم پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی بلندی پر لے جائیں گے جس کا خواب حضرت علامہ اقبال نے دیکھا اور بنیاد قائداعظم محمد علی جناح نےرکھی، اس کوامن کا گہوارہ بنائیں گے،سیاسی معاشی اور معاشرتی استحکام لائیں گے ْ
انہوں انٹرنیشنل افئیرز کے صدر و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا ، صدر انٹرنیشنل افئیرز نے یوم آزادی کی مبارک دیتے ہوئے اس آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور خلوص کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کی ترقی میں ہمشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ صدر انٹرنیشنل افئیرز نے اپنے پیفام میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لئے نیک جذبات کا اظہاربھی کیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیغام دیا کہ “ پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان ہمارے بانیوں کے عزم اور قربانیوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے ایک آزاد اور خود مختار مملکت کا خواب دیکھا تھا، آج ہم ان کی قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کا وژن عزم اور استقامت ھمارے اور آنے والی نسلوں کے لے بہترین مشعل راہ ہے ہر سال ہم تصور پاکستان پر اپنے یقین کی تجدید کرتے ہیں اور پاکستان کی بھرپور خدمت کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس یوم آزادی پر ہم قومی ترقی اور استحکام کے لیئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو ایک جدید اور ترقی پسند ملک کے لیئے ہماری قومی امنگوں کا مظہر ہے ،پاکستانی قوم نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ ہم بر مشکل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم دہشت گردی انتہا پسندی اور تقسیم کی قوتوں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں، ہم ایک پرامن، روادار اور ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اس یوم آزادی کے موقع پر خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے ہیں۔ وہ جہاں بھی بستے ہیں ان کے دل پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ حکومت پاکستان اور تمام پاکستانی سفارتخانے ہمیشہ ان کی اور ان کےاہل خانہ کی خدمت کے لیے کوشاں رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج جب ہم آزادی کا جشن منا رہے ہیں، ہمیں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو ہرگز بھولنا نہیں چاہیے جو استعماری قوتوں کے ظلم کا شکار ہیں۔ ان کے حالات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان بین الاقوامی سطح پر جبر اور بیرونی تسلط کا سامنا کرنے والے نہتے لوگوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا اور ہماری خارجہ پالیسی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے بتائے ہوئے اقدار اور اصولوں پر بمیشہ کاربند رہے گی۔
اس موقع پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ، وزیراعظم پاکستان شہبازشریف و وزیراعلی مریم نواز کے پیغام بھی شرکاء سے شئیر کئے گئے اور انکی جانب سے جشن آزادی مبارک کے پیغامات دیے گئے۔
اوورسیز کی بڑی تعداد میٹنگ میں شریک تھی جس میں راحیل ڈار امریکہ ، راجہ ابوبکر آفندی یو اے ای ، شیخ سعید سعودی عرب، رانا ابرار جاپان ، اشفاق انور ساؤتھ افریقہ ، قمر ریاض خان اٹلی ، ڈاکٹر ابو الفضل آسٹریلیا اور راشد ہاشمی یوکے سے شامل تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سب کو اور قائدین کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور آزادی کن مشکلات سے حاصل کی، اس پر اپنے اپنے انداز میں روشنی ڈالی ۔
عرفان نا گرا کویت ، عاطف بٹ و میر ابرار ترکی ، سعید شیخ و کاشف بھٹہ سوئیڈن ، مرزا بیگ ڈنمارک ، ، مہر نثار ملائشیا ، ندیم حفیظ بحرین ، چوہدری اعجاز یونان ، راجہ اسد ، ضیاء صاحب چلی ، عمران خان ، زبیر اشرفی کویت ، عمران ساجد بارسلونا ، چوہدری نثار ملائشیا ، عمران ضیاء جرمنی ، عاشر صدیقی آسٹریلیا ،بنٹی جٹ کینیڈا ، رانا سعید امریکہ ، مقصود بٹ عمان ، شمشاد خان کویت نے بھی جشن آزادی کا پیغام دیا اور اس بات ہر ضرور دیا کہ بیرسٹر امجد ملک کے کام کو سراہا جائے۔
مہر شمس کوآرڈینیٹر جاپان ، پرویز سندھیلہ صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوے فیصد ن لیگ کے اوورسیز عہدیدران نے شکایت کی ہے کہ اب تک حکومت میں ن لیگ اوورسیز چیپٹر سے کسی ایک کی نمائندگی نظر نہیں آئی ،اوورسیز چیپٹر کی حوصلہ افزائی اور مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ بیرسٹر امجد ملک جیسے قابل اور ہونہار شخص کو نمائندگی دی جائے- شمع بٹ پرتگال ، نذیر بٹ و شاہد تنویر ناروے ، ارشد کویت ، رانا اشرف ہانگ کانگ سے بھی شریک مجلس ہوئے اور انہوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں ۱۹۴۷ والے جذبہ کی ضرورت ہے اور پاکستان کو ڈیجیٹل دہشت گردی سے بچانا ہے ، عزم استحکام پاکستان لانا ہے۔
محمد علی فضل عمان ، عدنان اکرم اسپین ، عالم زیب سوئزرلینڈ ، علی شرافت آسٹریا ، جاوید شبیر چائنہ ، رانا لیاقت علی جرمنی ، عنصر بٹ جرمنی ، محمود الحق ڈوگر و عمر پوری سعودی عرب سے کہا کہ ہمیں شجر کاری کی مہم چلانی چاہئے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر چلانے کیلئے قائد نوازشریف کی راہ پر گامزن کرنا چاہئے ، مریم نواز جس طرح محنت کررہی ہیں وہ قابل تحسین ہے اور اس یوم آزادی کو چار چاند لگانے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ کھیلوں کو عام کرنا چاہئے تاکہ ملک کے نوجوان غیر ضروری سوشل میڈیا کی خرافات سے بچیں ۔
سعودی عرب سے رانا خالد ، زاہد سندھو ، ڈاکٹر کنول اور احسن مسعود ، شازیہ شوکت ساؤتھ افریقہ سے اور امریکہ سے دانش ملک ہ نے یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بیرسٹر امجد کی کاوش کو بھی سراہا کہ وہ اوورسیز کے عہدیداروں کو اکٹھا کرتے اور میٹنگ کا اہتمام کرتے ہیں ۔ آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے سب کا شکریہ ادا کیا اور دعا ہوئی جس میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی و امن اور قائدین کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی گئی ، آخر میں بانی پاکستان اور مسلم لیگ ن کی قیادت سے متعلق نعرے بازی کے ساتھ میٹنگ اختتام پذیر ہوگئی۔