Headlines

مسلم لیگ( ن) متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام پاکستان کا 77واں یوم آزادی شارجہ میں منایا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات  کی سرپرستی میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں  غلام مصطفیٰ مغل، محمدغوث  قادری  اور  ابوبکر آفندی  نے تقریب میں لوگوں سے خطاب کیا۔ مقررین  نے کہا کہ ہم امن کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور آزادی کی خاطر اپنے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ملک  شہزاد ، چودھری  صغیر احمد، جان قادر اور عزیز اللہ نے کہا کہ  ہم نے آزادی  کے لیے  جو قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی-

تقریب سے ملک رشید اعوان ، راجہ عابد،  چوبدری بشیر احمد شاہد،  عبدالوہاب، سہیل  گھمن، غلام محی الدین نے بھی خطاب  کیا- انہوں نے کہا کہ   قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق حضرت علامہ محمد  اقبال کے خواب کی تعبیر  اسی وقت پوری  ہو سکتی ہے جب ہم ایک ہوں  گے۔  عبدالرزاق گجر، وقاص گھمن،عامر بشیر، منیب اسلم نے بھی ایونٹ میں شرکت کی اور مل جل کر  مسلم لیگ  (ن) ایمریٹس کی جانب سے پاکستان کے 77 ویں  یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی-

Leave a Reply