Headlines

این ایچ اے کا 15 اگست تک ایم ٹیگ کی مفت سہولت فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایم ٹیگ کی سہولت 15 اگست تک ملک بھر میں شہریوں کیلئے بغیر کسی قیمت کے دستیاب ہوگی۔
این ایچ اے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ایم ٹیگز مفت حاصل کریں، نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں 16 اگست سے لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) کیلئے ایم ٹیگزلازمی ہوں گے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق ایم ٹیگ سسٹم نہ صرف وقت بچاتا ہے بلکہ مسافروں کے اخراجات کو بھی کم کرتا ہے، یہ نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عوامی رقوم کو شفاف ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے ہینڈل کیا جائے۔رسائی میں آسانی پیدا کرنے کیلئے این ایچ اے نے ایم ٹیگز کو ری چارج کرنے کیلئے متعدد اختیارات قائم کئے ہیں جن میں کسٹمر کیئر سروسز، ڈرائیو تھرو بوتھ اور سروس ایریاز شامل ہیں، جہاں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز، ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply