پاکستان کے معاشی حالات کی بہتری کے لئے اورسیز پاکستانی اپنا کردار ادا کریں : ذوالفقار علی بدر

جدہ ( بیورو رپورٹ) پاکستان کے معاشی حالات کی بہتری کے لئے اورسیز پاکستانی اپنا کردار اداُکریں اور اپنی رقوم بنکوں کے ذریعے بھیجیں جہاں رقوم آپکی فیملی کو ملیں گی، وہیں اسکا فائدہ ملک کو بھی پہنچے گا، ان خیالات کا اظہار چئیرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان اور پارٹی کے ایڈیشنل سکریٹری جنرل ذووالفقار علی بدر نے گزشتہ شب قائم مقام صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب ملک جاوید کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب  میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی اور پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گت اور اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جہانگیر بدر مرحوم کی سوچ کو لیکر چلنے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فعال کرنے کے لئے کوشاں ہیں، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری  ایک نوجوان اور  پاکستان کی شان ہیں ، وہ عوامی مسائل سے آگاہ ہیں جن کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔

ذوالفقار علی بدر نے بہترین میزبانی پر  ملک جاوید ،علی ملک اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چوہدری ذوالفقار، رانا جعفر، تکاثر عباس، فیصل میتلا، سردار اعجاز، سردار کلیم خان، خلیل عبدالعزیز، چوہدری محمد اکرم چیرمین پاکستان مسلم لیگ نواز، میاں رضوان صدر مسلم لیگ ن جدہ، چوہدری اظہر وڑاہچ صدر مسلم لیگ ق ،بزنس کمیونٹی سے علی خورشید ملک  اور   ملک جاوید نے ذوالفقار علی بدر کو سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا اور عمرہ کی مبارکباد دی۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading