پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کاگرینڈ فیملی جشن آزادی  قونصل جنرل زاہد حسین اور ہیڈ آف چانسری شفاعت کلیم خٹک نے شرکت کی دعوت قبول کرلی

فرینکفرٹ (ویب ڈیسک)   پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام 16 اگست کو گرینڈ فیملی جشن آزادی شیڈول ہے جس میں شرکت کی دعوت   قونصل جنرل زاہد حسین اور ہیڈ آف چانسری شفاعت کلیم خٹک نے قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق   جمعہ کو فرینکفرٹ میں ہونیوالے گرینڈ فیملی جشن آزادی کے سلسلے میں کلچرل اینڈ میوزیکل شو  میں شرکت کے لیے  پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچرل سوسائٹی فرینکفرٹ کے اراکین راجہ اظہر کیانی،  زاہد چوہدری راجہ ناصر ، راجہ انجم چوہان اور حافظ عمران ضیاء نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں قونصل جنرل زاہد حسین اور ہیڈ آف چانسری شفاعت کلیم خٹک  کو پروگرام میں شرکت کی خصوصی دعوت دی ۔

دونوں عہدیداران نے دعوت قبول کرتے ہوئے تنظیم کے پاکستانی کمیونٹی کے لئے ماضی کے پروگراموں کو بھی سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading