سفارت خانہ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات ابو ظہبی میں یوم استحصال کشمیر کی تقریب کا انعقاد

دبئی  (طاہر منیر طاہر)  سفارت خانہ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات ابو ظہبی کی جانب سے 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے لئے بھارت کے غیر قانونی اقدام کے 5 سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم استحصال کشمیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا- تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ  جموں و کشمیر کے تنازعہ کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے فعال کردار کی ضرورت ہے- سفیرپاکستان  فیصل نیاز ترمذی نے یوم استحصال کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی بربریت کا ذکر کیا جس کے نتیجے میں کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔ انہوں نے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں سمیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔سفیر پاکستان نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے فعال کردار کی ضرورت پر زور دیا۔ فیصل نیاز ترمذی  نے کشمیریوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ تقریب کے دوران بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار کی عکاسی کرنے والی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading