دبئی (طاہر منیر طاہر) ڈیون ایمپائررئیل اسٹیٹ ایل ایل سی کے افتتاح کی رنگارنگ تقریب ابوظہبی کے ایک معروف مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتاز سماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی-
تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ونعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض انجینئیرشہاب الدین نے اداکئے-تقریب کے مہمان خصوصی سابق ممبرابوظہبی چیمبر حاجی خان زمان سرورنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ ڈیون امپائرریئل اسٹیٹ کے چئیرمین محمداقبال ملک مبارکباد کے مستحق ہیں جواوورسیزپاکستانیوں کی خدمت کے لیے یہاں آئے-
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈیون ایمپائررئیل اسٹیٹ مس عائشہ اقبال نے کہا کہ پاکستان اور یواے ای میں ہر قسم کی پراپرٹی کے لین دین کے لیئے ہماری خدمات حاضر ہیں-اس موقع پرچئیرمین ڈیون ایمپائررئیل اسٹیٹ ایل ایل سی ملک محمداقبال نے پاکستان میں اپنے رئیل اسٹیٹ منصوبوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ اسلام آبادمیں زمرویلی اوورسیزبلاک میں چندپلاٹ فروخت کے لیئے موجودتھے جو آج افتتاحی تقریب میں فروخت ہوگئے , ہماری توقع سے زیادہ لوگوں نے بکنگ فارم بھرے ہیں, اب باقی بکنگ کنندگان کوپلاٹ فاریسٹ ٹاؤن اسلام آباد میں دیے جائیں گے-
تقریب کے دوران ممبرشپ بکنگ فارمزکی قرعہ اندازی کی گئی اور اس میں جیتنے والے خوش قسمت خریداروں کو20فی صدخصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ایک عددمفت پلاٹ اورعمرہ کے ٹکٹ بھی تقسیم کیے گئے، عمرہ کے ٹکٹ جیتنے والے خوش نصیبوں میں شوکت محمودبٹ، چوہدری محمدنواز اور ملک نبیل اعوان شامل تھے ۔تقریب کے اختتام پر علامہ مفتی محمدعباس رضوی نے دعائے خیرکرائی ۔
افتتاحی تقریب میں حاجی خآن زمان سرور، ڈاکٹرقیصرانیس سید، حاجی چوہدری محمدنواز، طارق محمودقریشی، ملک محبوب ربانی اعوان، راجہ محمدشفیق جنجوعہ ، طارق محمود، چوہدری محمداکرام جوڑا، چوہدری محمد ثاقب، فاروق وڑائچ، حاجی محمدانظرتنولی ، طارق محمودراجا، راجہ محمد الیاس ، صآحبزادہ محمدعبدالقیوم ، خبیب الحسن ،عتیق محبوب، مبشر جمیل، حسن عمر، علی زوارملک، میرخان، آصف بھٹی ، تنویرحسین قریشی، چوہدری اصغرحسین ، علامہ مفتی محمدعباس رضوی،محمودحمدانی،محموابوبکر، ملک عرفان ، ملک محمدعمران جاوید، استادمحمدبوٹا، ڈاکٹرآشیکاپرسندی بزنس ڈویلپمنٹ مینجرڈیون ایمپائررئیل اسٹیٹ گروپ سمیت پاکستانی کمیونٹی کے ممبران کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔