مسلم لیگ ن اقلیت ونگ متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر جیکب حاکم دین انتقال کر گئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن کے اقلیتی ونگ متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر جیکب حاکم دین   لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے- ان کی عمر 72 برس تھی اور وہ ایک عرصہ سے پتا میں پتھری کے مرض میں مبتلا تھے- چند روز قبل ان کا آپریشن بھی ہوا تھا-

 جیکب حاکم دین مسلم لیگ ن منارٹی ونگ متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر ہونے کے ساتھ ساتھ دبئی کی بزنس کمیونٹی میں کامیاب بزنس مین بھی تھے- انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ اور چھ بیٹے چھوڑے ہیں-

 جیکب حاکم دین کے انتقال پر امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، مسلم لیگ ن امارات اوراقلیتی ونگ کے عہدیداروں اور اقلیتی ونگ کے صدر  اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی   کا اظہار کیا ہے-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading