Headlines

مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلہ قانون کی بالادستی کامنہ بولتا ثبوت ہے : انصر محمود

جدہ (محمد اکرم اسد ) جماعت اسلامی پاکستان گجرات کے امیر چوہدری انصر محمود نے کہا ہے کہ مخصوص نشست کے حوالے سےسپریم کورٹ کا   فیصلہ ایک تاریخی اور قانون کی بالادستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وہ جدہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد خصوصی بات چیت کررہے تھے،انکا مزید کہنا ہے کہ کہ "حق دو عوام کو” جماعت اسلامی کا دھرنا ہمارے ذاتی مفاد کیلئے نہیں، عوام کے حقوق کے لیے ہے۔

چوہدری انصر محمود نے کہا کہ ملک کے سارے اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر آنا ہوگا، اور ماضی کو بھلا کر نئے سرے سے عوام کی خدمت کے لیے کام کریں،  مہنگائی، بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، ٹیکسز میں اضافے نے عام عوام  کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے،  جس ملک کا سربراہ خود یہ کہے کہ موجودہ بجٹ IMF کا بجٹ ہے،اس سے  بڑی کیا بدقسمتی ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو  طلباء یونین بحال کرنی چاہیں جس سے نئی اور قابل قیادت سامنے آئے گی ۔

Leave a Reply