Headlines

فاروق احمد خان کی کتاب رفاقتوں کا سفر کی تقریب رونمائی کا جدہ میں انعقاد

جدہ(محمد اکرم اسد) قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کہا ہے دیار غیر میں رہتے ہوئے ادب کے فروغ کے لئیے کیا جانے والا کام قابل قدر ہے، جبکہ نئی نسل کو ادب سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاروق احمد خان کی کتاب “رفاقتوں کا سفر” کی تقریب رونمائی سے بطور  مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے جبکہ صدارت شفقت محمود نے کی۔ اس تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کے فاروق احمد خان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں. انکی چولستان کے لئے طبی، تعلیمی اور دیگر فلاحی سہولتوں کی خدمت یقیناً قابل ستائش ہے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود نے فاروق احمد خان کی چولستان میں فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی جس میں تعلیم اور صحت نمایاں ہیں۔ انہوں نے مصنف کی کوششوں کو سراہا اور ان کے ادبی و سماجی خدمات کو اردو ادب میں ایک اہم اضافہ قرار دیا۔ حاضرین نے بھی اس موقع کو یادگار بنایا اور مصنف کے ساتھ اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔
عالی اردو مرکز کے سکریٹری جنرل عامر خورشید رضوی نے بھی کتاب کے حوالے سے اظہارخیال کیا جبکہ آغاز قاری آصف کی تلاوت اور عرفان کھٹانہ کی خوبصورت آواز میں نعت شریف ہوا، فاروق احمد خان کی اہلیہ رضیہ ملک نے تقریب میں آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا. آخر میں حاضرین میں اسکانکم کے پروجیکٹ مینجر ندیم آفتاب صدیقی نے کہا کہ فاروق صاحب نے بیسیوں کتابوں کے مطالعہ کے بعد انتہائی عرق ریزی سے اس کتاب کو لکھا ہے جس پہ وہ مبارکباد کے مستحق ہیں#

Leave a Reply