Headlines

بھارت میں دنیا کی پہلی سی این جی بائیک متعارف کرادی

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں مقامی کمپنی نے دنیا کی پہلی سی این جی بائیک متعارف کرادی گئی ہے۔ 

فریڈم 125 نامی اس بائیک کو مقامی آٹو کمپنی نے تیار کیا ہے، بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق جہاں عام بائیک میں پیٹرول کا خرچہ 2 روپے 25 پیسے فی کلومیٹر آتا ہے وہیں اس سی این جی موٹر بائیک کی مدد سے یہ خرچہ 1روپیہ فی کلومیٹر رہ جائے گا۔بائیک کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی این جی بائیک متعارف کرانے کا مقصد ایک طرف فیول کی بچت دوسری طرف ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانا ہے۔فیچرز کی بات کریں تو کمپنی نےاس بائیک کو مضبوط فیچرز کے ساتھ تیار کیا ہے۔ موٹر سائیکل میں آرام کا خیال رکھا گیا ہے اور سیٹ سیگمنٹ میں سب سے لمبی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹائلنگ پر توجہ دی گئی ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی پیکیجنگ بھی دی گئی ہے اور مضبوط ٹریلس فریم اور منسلک مونوشاک دیا گیا ہے۔ کمپنی نے موٹر سائیکل میں ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس دیے ہیں جو کہ موجودہ وقت میں سب سے زیادہ مقبول فیچرز میں سے ایک ہے۔قیمت کی بات کریں تو اس کی قیمت لگ بھگ 95 ہزار بھارتی روپے سے شروع ہوتی ہے۔

Leave a Reply