دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانی آموں کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں کے لوگوں میں متعارف کروانے کے لئے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے "مینگو فیسٹیول” کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے لوگوں نے بھی شرکت کی- پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ملٹی پرپز ہال اور سپورٹس گراؤنڈ میں پاکستانی آموں کی نمائش کی گئی جبکہ آم فروخت کے لئے بھی رکھے گئے تھے-
"مینگو فیسٹیول” میں شریک ہزاروں لوگوں کی تفریح طبع کے لئے مختلف قسم کے تفریحی پروگرام رکھے گئے تھے- بڑی سکرین پر لوگوں کو لائیو پروگرام دکھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا- خواتین اور بچوں کی دل چسپی کے لیے بھی مختلف النوع مصروفیا ت موجود تھیں- آموں کی فروخت کے ساتھ ساتھ، گارمنٹس کی سیل، مصنوعی جیولری، کھانے پینے کی اشیاء، اور دیگر چیزوں کے سٹال بھی موجود تھے-
"مینگو فیسٹیول” میں پاکستانی کمیونٹی کے نعیم رسول، محمد اشفاق، ثمینہ ناصر، چوہدری ناصر محمود، عاشق نواز، خادم حسین، عظیم ڈار، زاہد حسین، محمد عمران، اقبال داؤد، شبیر مرچنٹ، سید سلیم اختر، محمد نظام، عائشہ نظام ، ابو بکرامتیاز، راجہ امجد کبیر، ا اشتیاق احمد اور شفیق الرحمن کے علاوہ کثیر تعداد میں فیمیلز نے شرکت کی-
پاکستانی مصنوعات اور پروڈکٹس کو متحدہ عرب امارات میں متعارف کروانے میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا بڑا ہاتھ ہے- ہال ہی میں "مینگو فیسٹیول” کا انعقاد کر کے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے قابل تعریف کام کیا ہے- پاکستانی آموں کی مختلف قسموں کے بارے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دیگر ممالک کے لوگوں کو جاننے کا موقع ملا- وطن سے دور وطن کا احساس دلانے اور پاکستانیت کو فروغ دینے پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی قابل مبارکباد اور لائق صد تحسین و آفرین ہے-
"مینگو فیسٹیول” میں شریک بہت سے لوگوں نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے اس اقدام کو سراہا اور آئندہ بھی ایسے پروگرام تشکیل دینے کی خواہش ظاہر کی-