ناسا کے خلاءباز بوئنگ کمپنی کے خلائی جہاز ’سٹار لائنر‘ میں خرابی کے باعث خلاءمیں ہی بھٹک کر رہ گئے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلاءباز بوئنگ کمپنی کے خلائی جہاز ’سٹار لائنر‘ میں خرابی کے باعث خلاءمیں ہی بھٹک کر رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق خلاءنورد بوچ ولمور اور سنی ولیمز کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر ایک ہفتہ گزار کر 13جون کو واپس زمین پر آنا تھا لیکن سٹارلائنر کی خرابی کی وجہ سے ان کا قیام دوسری مرتبہ بڑھا دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ناسا کے طرف سے ہنگامی ریسکیو آپریشن کی تیاری بھی کر لی گئی ہے اور اس حوالے سے ایلون مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکس سے بھی بات کر لی گئی ہے، جس کی مدد سے یہ خلائی ریسکیو آپریشن کیا جائے گا جو کہ ناسا کا ’پلان بی‘ ہے۔
مکینیکل سپیس انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے سکاٹ والٹر نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”سروس موجولر واپس زمین پر نہیں آیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اسے ریکور نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کوئی ایسا طریقہ ہے، جس کے ذریعے پتا چلایا جا سکے کہ اس میں کیا خرابی ہے۔ ناسا کے پاس اس خرابی کو دور کرنے اور مختلف ٹیسٹ کرنے کے لیے جتنا زیادہ وقت ہو گا، اتنا ہی بہتر ہو گا۔“

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading