کمیونٹی آف پاکستان ان جرمنی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کمیونٹی اور پاکستانی طلباء کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال

فرینکفرٹ (ویب ڈیسک)کمیونٹی آف پاکستان ان جرمنی کے زیر اہتمام    مقامی ریسٹورنٹ میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے جس دوران مختلف موضوعات پر احباب نے دل کھول کر گفتگو کی  جن میں جرمنی  آنے والے نئے طلبا کو ویلکم کرنا، مسائل کےحل کیلئے  ان کی رہنمائی کرنا اور جرمنی میں ان کی رہائش کے مسائل شامل تھے ۔مملکت میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور ان کا حل بھی زیر بحث رہا۔

کمیونٹی کا کہنا ہے کہ  گزشتہ دنوں پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے بیرون ملک سیاسی پناہ کے تحت رہنے والے یا اس کے خواہش مند شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سراسر غلط فیصلہ ہے، اس سلسلے میں آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دینے اور اپنا موقف حکومت پاکستان تک پہنچانے کے لیے مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
عید ملن پارٹی میں تنظیم” ہم ہیں پاکستان” کے چیئرمین محمود سعید،  وایس چیئرمین  حاجی گلزار احمد  ، صدر یوتھ ونگ حسن جہانگیر ، تنظیم "پوچھتا ہے پاکستان ” کے چیئرمین آزاد حسین ، معروف شاعر شفیق مراد حاجی محمد اسماعیل ،رانا جہانگیر،  عثمان جنجوعہ،  عمر وریاہ،علی عباس،  کامران گوندل، راجہ ناصر،  راجہ انجم چوہان،  جمشید شان،  احمد سندھو،  کامران گوندل،  رضوان گوندل،  نوید ناصر نے شرکت کی۔
آخر میں حافظ محمد عمران ضیا نے آنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading