متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں روائتی پختون ریسٹورنٹ کا افتتاح

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں روائتی پختون ریسٹورنٹ بنوں بیف پلاو اینڈ مالاکنڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح عمل میں لایا گیا جس میں  پختون کمیونٹی اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی- افتتاحی تقریب کے  مہمان خصوصی معروف سیاسی سماجی شخصیت سمیع اللہ خان اخون خیل تھے-

 ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر ذمرد بونیری، انجنیئر زبیر خان، خلیل بونیری، آصف خان اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی- ریسٹورنٹ کے مالکان ملک اختر اور انجینئر ابراہیم خان نے بتایا کہ بیف پلاو، چپلی کباب، شنواری کڑاہی، مٹن ہانڈی اور مٹن توا بنوں بیف پلاو اینڈ مالاکنڈ ریسٹورنٹ کی تیار کردہ لذیذ ڈشزہیں- انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ میں خیبر پختون خوا کے روائتی لذیذ متعارف کروائے گئے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے کسٹمرز کا اعتماد بحال رکھیں اوربنوں بیف پلاو اینڈ مالاکنڈ ریسٹورنٹ کے لذیذ کھانوں کا معیار برقرار رکھیں-

 افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود تمام مہمانوں نے ریسٹورنٹ کے افتتاح پر ریسٹورنٹ کے مالکان ملک اختر اور انجینئر ابراہیم خان کو مبارکباد دی اور ریسٹورنٹ کی کامیابی کے لئے دعا کی-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading