سینئر صحافی محی شاہ کی جانب سے نیو یارک میں پاکستانی سپورٹس جرنلسٹ کے اعزاز میں عشائیہ

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں سینئر  پاکستانی صحافی محی شاہ نے نیو یارک میں پاکستانی سپورٹس جرنلسٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ اس موقع پر سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کے صدر عقیل احمد ,  سیکرٹری یوسف انجم اور  خزانچی افضل افتخار  سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی ۔ محی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس جرنلسٹ کھیلوں کے فروغ کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور عوام کو مایوسیوں سے نکالنے کے لیے سپورٹس کے ساتھ جوڑے رکھنے پر تمام سپورٹس جرنلسٹ کا کام قابل ستائش ہے ۔ پاکستانی صحافیوں نے بہترین عشائیہ دینے پر محی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading