’ہواوے‘ نے 2لاکھ پاکستانی طالب علموں کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی تربیت دینے کا اعلان کر دیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ’ہواوے‘ نے 2لاکھ پاکستانی طالب علموں کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی تربیت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق چین اور پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور کلائوڈ سروس کے شعبوں میں تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت نہ صرف ہواوے نے دو لاکھ پاکستانی طالب علموں کو تربیت دینے کا اعلان کیا ہے بلکہ پاکستان میں اپنے موبائل یونٹ میں مزید سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں جہاں گزشتہ روز وہ چین کے شہر شن ژن میں ہواوے کے ہیڈکوارٹرز گئے جہاں ہواوے کے چیئرمین لیانگ ہوا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے ملی نغمے بجائے گئے۔ہواوے کے چیئرمین نے وزیراعظم پاکستان کو ہواوے کے دنیا بھر، بالخصوص پاکستان میں آپریشنز بارے بریفنگ دی اور پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ ہواوے کے چیئرمین نے وزیراعظم کو 2لاکھ پاکستانی طالب علموں کو تربیت دینے کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران اب تک 32سے زائد معاہدوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading