واٹس ایپ پر ایک پیغام نے شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ’واٹس ایپ انویسٹمنٹ گروپ‘ فراڈ کے ذریعے ایک شہری کو 48لاکھ 57ہزار روپے سے محروم کر دیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق 35سالہ متاثرہ شخص جے کرشنا راج ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئمبتور کا رہائشی اور ایک بینک منیجر ہے، جسے واٹس ایپ پر 14مارچ کو ایک اجنبی کی طرف سے میسج موصول ہوا۔
اس میسج میں اجنبی شخص کی طرف سے کرشنا راج کو واٹس ایپ پر پارٹ ٹائم جاب کی پیشکش کی گئی اور بعد میں زیادہ رقم کمانے کے لیے سرمایہ کاری کے کئی مواقع بھی آفر کیے گئے۔ کرشنا راج نے جھانسے میں آ کر خطیر رقم کی سرمایہ کاری کر دی۔ کرشنا راج نے 13مختلف ٹرانزیکشنز کے ذریعے نوسربازوں کے اکائونٹ میں مجموعی طور پر 48لاکھ 57ہزار 115روپے ٹرانسفر کیے۔
تاہم جب کرشنا راج نے اپنے سرمایہ کاری اکائونٹ سے رقم واپس نکالنے کی کوشش کی تو اسے پتا چلا کہ اس سے جس آن لائن پلیٹ فارم پر سرمایہ کاری کروائی گئی تھی وہ فرضی تھا اور وہ لٹ چکا ہے، جس پر کرشنا راج نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اس آن لائن فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading