پاکستان کا پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ آج خلا میں لانچ ہوگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی ایڈوانس کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون آج  لانچ کیا جائے گا۔سپارکو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

آج نیوز کے مطابق ملٹی مشن کیمیونیکیشن سیٹلائٹ چین کی مدد سے خلا میں لانچ کیا جائے گا، سپارکو کی جانب سے اس حوالے سے بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔اپنے بیان میں سپارکو کا کہنا تھا کہ پاک سیٹ اہم اہم ون چین کے ژی چیانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر کی مدد سے لانچ کیا جائے گا، جبکہ یہ سیٹلائٹ سپارکو اور چینی ایروسکوپ انسٹری کی معاونت سے لانچ کیا جا رہا ہے جبکہ مزید کہنا تھا کہ ملک کی کمیونیکیشن اور ربط سازی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

ماہرین کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون سماجی اور معاشی طور پر اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ ملک کے ڈیجیٹل پاکستان میں تبدیل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading