پنجاب حکومت نے ای کیٹل مارکیٹ ایپ لانچ کردی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشیوں کی تجارت اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر ای کیٹل مارکیٹ لانچ کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ یہ پلیٹ فارم شہریوں کو قربانی کے جانور اپنے گھر بیٹھے آن لائن خریدنے کی سہولت فراہم کرتاہے جس نے مویشیوں کی تجارت کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیاہے ۔ای کیٹل مارکیٹ ایپ ایک جامع اور صارف دوست انٹرفیس پیش کرتی ہے جہاں خریدار قربانی کے جانوروں کے وسیع ڈیٹا بیس کے ذریعے براؤز کر سکتے ہیں۔ایپ ڈیلرز کے ساتھ براہ راست رابطے کی اضافی سہولت کے ساتھ ہر جانور کی تصاویر اور ویڈیوز، وزن اور قیمتوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے۔کیٹل مارکیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ابراہیم طارق شفیع نے ایپ کے فوائد پر زور دیتے ہوئے کہا، "اس ایپ کے ذریعے شہری اب پرہجوم منڈیوں کا دورہ کیے بغیر اپنی پسند کے جانور کا آرڈر دے سکتے ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف رش میں کمی آئے گی۔ بلکہ وقت اور پیٹرول کی بھی بچت ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading