Headlines

کراچی؛ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس مقابلوں کے دوران 16 ڈاکو گرفتار،اور اسلحہ برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس نے مقابلوں کے دوران 16 ڈاکو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا ، شاہراہ نورجہاں ، جمشید کوارٹر ، ناظم آباد اور سرسید پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 7 زخمی سمیت 16 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب خمیسہ گوٹھ ڈبل پی ایم ٹی روڈ سیکٹر 5/F سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 24 سالہ مجاہد گوپانگ ولد محمد موسیٰ اور 20 سالہ محمد کاشف عرف کاشی ولد محمد قاسم کے ناموں سے کی گئی جب کہ دیگر 2 گرفتار ملزمان نے اپنے نام محمد عارف ولد غلام سرور اور محمد ذیشان ولد محمد امین بتائے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔گرفتار ملزمان سے 4 پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

شاہراہِ نورجہاں پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب دیر کالونی بلاک P نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے گراؤنڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، جس کی شناخت 24 سالہ محمد سدھیر ولد عبد الحمید کے نام سے کی گئی جب کہ دیگر 2 گرفتار ملزمان نے اپنے نام آصف علی ولد غلام شبیر اور رضوان علی ولد منور احمد بتائے ہیں ۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

جمشید کوارٹر پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کشمیر روڈ کٹ جیل چورنگی کے قریب سے مبینہ مقابلے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ گرفتار ملزم کی شناخت 28 سالہ ناصر ولد بختیار کے نام سے کی گئی ، جس سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

ناظم آباد پولیس نے پیر کی علی الصبح ناظم آباد نمبر 4 گجر نالہ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت محمد معویہ ولد محمد ندیم اور امتیاز علی ولد غلام علی کے نام سے کی گئی ، جب کہ دیگر گرفتار ملزمان نے اپنے نام عبد الجبار ولد فضل سبحان ، منظور احمد ولد محمد رمضان ، علی شیر ولد محمد حسین اور عبادالرحمان ولد عبد الرحمان بتائے ۔گرفتار ملزمان سے 3 پستول بمعہ گولیاں ، 18 چھینے گئے موبائل فونز ، ہزاروں روپے نقدی اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ۔

سرسید پولیس نے پیر کی علی الصبح شاہ محمد قبرستان گیٹ نمبر 3 نارتھ ناظم آباد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 21 سالہ محمد حسین ولد محمد بلال کے نام سے کی گئی ۔ ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقدی اور 125 موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading