Headlines

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا 

کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن) میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے طویل وائس سٹیٹس کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق میسجنگ پلیٹ فارم گزشتہ چند دنوں سے اے آئی سے بنائی گئی پروفائل پکچر اور بغیر پڑھے میسجز کے نوٹیفیکیشن ہٹانے جیسے متعدد فیچرز کی آزمائش کر رہا ہے، جن کا بنیادی مقصد صارفین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔اب کمپنی نے ایپ کے لیے جاری کی جانے والی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں وائس نوٹ سٹیٹس کے دورانیے کو بڑھا کر ایک منٹ تک کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ سے قبل صارفین اسٹیٹس پر صرف 30 سیکنڈ تک کا وائس نوٹ شیئر کر سکتے تھے۔ جس کو کرنے کے لیے سٹیٹس کے خانے میں جا کر مائیکروفون کے بٹن کو دبا کر رکھنا ہوتا تھا۔

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے اور صارفین کو ان کی ڈیوائسز پر یہ فیچر موصول ہونا شروع ہو گیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے عموماً کوئی فیچر بتدریج جاری کیا جاتا ہے۔ لہٰذا اگر کسی صارفین کی ڈیوائس میں یہ فیچر نہ آیا ہو تو وہ ایپ کا تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ کریں۔

Leave a Reply