مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب 

ریاض (وقار نسیم وامق) 28 مئی یوم تکبیر ہماری تاریخ کا ایسا روشن دن ہے جب پوری پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند ہوئے اور میاں محمد نوازشریف کے دلیرانہ اقدام سے پاکستان ہمیشہ کے لیے ناقابل تسخیر بن گیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ نےیوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن ہاوس میں منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب میں عہدیداروں سمیت ممبران نے شرکت کی اس موقعہ پر لیگی عہدیداروں میں مرزا منیر بیگ،مخدوم امین تاجر،فضل رحیم صافی، حسنین ملک، ڈاکٹر محمود احمد باجوہ،احسن مسعود اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کبھی پاکستان کو دلی طور پر قبول نہیں کیا اس نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے اور خطے میں اپنی اجارہ داری کو قائم کرنے کی ناکام کوشش کی ہے اور 1998 میں بھارت نے ایٹمی دھماکے کرکے خطے میں طاقت کے توازن کو نا صرف بگاڑا بلکے ایک بار پھر اپنی اجارہ داری کو مسلط کرنے کی کوشش کی مگر پاکستان کے ہر دلعزیز لیڈر میاں محمد نوازشریف نے جرات مندانہ اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب بھی دیا اور پاکستان کو ہمیشہ کے لیے ناقابل تسخیر بھی بنا دیا ہم میاں محمد نوازشریف،ایمٹی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جنھوں نے پاکستان کو دفاعی اعتبار سے مضبوط بنایا مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے ایمٹی طاقت بننے کی بنیاد رکھی اور ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے تمام تر بین الاقوامی دھمکیوں اور پریشر کو نظر انداز کرتے ہوئے ایمٹی دھماکے کیے اور پاکستانی عوام کو سرخرو کر دیا یوم تکبیر ہماری تاریخ کا ایسا روشن دن ہے جسے ہم ایک قومی تہوار کے طور پر مناتے رہیں گے تقریب کے آخر میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading