Headlines

 سندھ میں سیاحت کی ترقی کے مواقع تلاش کرنا کے موضوع پر دبئی میں تقریب,  کلچر کو فروغ دینے کی یقین دہانی

دبئی (طاہر منیر طاہر) منسٹر فار کلچر ٹورازم حکومت سندھ سید ذوا لفقار علی شاہ کے اعزاز میں پاکستان بزنس کونسل دبئی نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک ڈنر تقریب کا انعقاد کیا, صوبے   میں سیاحت کی ترقی کے مواقع تلاش کرنا” کے موضوع پرہونے والی تقریب میں منسٹری آف کلچر سندھ کے افسران، قونصلیٹ جنرل آف دبئی کے قونصل جنرل علی زیب خان، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل داود اقبال، شبیر مرچنٹ، مصطفیٰ ہیمانی، محمد نفیس، خواجہ جہانزیب ، خالد ملک، جنت آفریدی، میاں منیر ہا نس، محمد ثقلین، مخدوم رئیس قریشی، ثمینہ ناصر اور دیگر   لوگوں نے شرکت کی-

 اس موقع پرمنسٹر فار کلچر ٹورازم حکومت سندھ سید ذوا لفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی سر زمین قدیم ثقافت، سندھی کلچراور انواع و اقسام کے نوادرات سے بھری پڑی ہے- یہاں ہر طرح کا ٹورازم دستیاب ہے- پوری دنیا سے بیشمار لوگ یہاں سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں ،  سندھی کلچر و ثقافت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، جس کے لیے ہمیں پاکستان بزنس کونسل دبئی اور قونصلیٹ جنرل آف دبئی کا تعاون درکار ہے-

 چیئرمین پاکستان بزنس کونسل داود اقبال اور قونصلیٹ جنرل آف دبئی کے قونصل جنرل علی زیب خان نے اپنی طرف سے صوبائی وزیر   کو ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرائی  اور سندھی کلچر کو پروموٹ کرنے کے لئے مزید تعارفی سیمینارز اور تقا ریب کے انعقاد کا یقین دلایا- امارات میں کام کرنے والی ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنیوں نے بھی اس سلسلہ میں اپنی خدمات پیش کیں-

Leave a Reply