Headlines

پاکستانی سفیر کا ابوظہبی میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ, صدر رئیسی اور ان کے رفقاء کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے دورہ کے دوران ایران کے سفیر رضا امیری سے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے رفقا کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ابو ظہبی میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں ایرانی عوام اور قیادت کے ساتھ ہے اور اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے ایرانی سفارت خانے میں تعزیتی کتاب پر تعزیتی کلمات بھی  درج کئے-

Leave a Reply