چوہدری سالک حسین کی سعودی وزیر حج و عمرہ سے ملاقاتانتظامات پر گفتگو

جدہ (محمد اکرم اسد)  وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور حج 2024 کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

چوہدری  سالک حسین نے سعودی وزیر حج سے  حجاج کی خدمات کی بہترین فراہمی پر  پاکستان کی جانب سے حکومت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا پاکستان کے وزیر حج نے اس موقع پر  سعودی وزیر حج  ڈاکٹر توفیق بن فوزان سے کہا  کہ مجھے ضیوف الرحمان کی خدمت کیلئے سعودی اداروں کی جدت پسندی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی اس سلسلے میں سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں  اور ان میں ہر سال مزید بہتری ہورہی ہے تاکہ  ضیوف الرحمان اپنی عبادات بہتر طریقے سے کرسکیں انہوں نے کہا کہ مکہ اور مدینہ میٰں پاکستان ہاؤس سے متعلق مثبت پیش رفت ہے، حجاج کی خدمت کیلئے مامور سعودی کمپنیاں عمدہ کام کررہی ہیں۔

اس موقع پر سعودی وزیر حج نے پاکستان کے پرائیوٹ حجاج کی تعداد کے ہر سال مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا نیز اب تک 40  ہزار پرائیوٹ حجاج کے ٹرانسپورٹ کے معاہدے زیر التو اء ہیں سعودی وزیر حج نے کہا کہ امید ہے کہ پرائیوٹ حج گروپ آپریٹر تمام معاہدات اگلے چار روز میں مکمل کرلینگے۔ پاکستان کے وزیر حج نے کہا کہ  حج گروپ آپریٹرز کو چاہئے کہ وہ  سعودی ہدایات پر  من و عن عمل کریں انہوں نے سعودی وزیر حج کو یقین دلایا کہ  پاکستان کے نجی حج گروپ آپریٹرز نے تاخیر کی تو پاکستان کی وزارت حج  حجاج کو مشکلات پیش آنے کی شکل میں ان گروپوں کے خلاف ایکشن لے گی۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمٰن اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو بھی شامل تھے.

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading