Headlines

عوام کو مہنگی بجلی بھی میسر نہیں۔احمدندیم اعوان ، صدرمرکزی مسلم لیگ کراچی

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ مفت بجلی دینے کا دعوی کرنے والوں کی حکمرانی میں عوام کو مہنگی بجلی بھی میسرنہیں۔شہر قائد کے باسی شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے بغیر بجلی کے گزارنے پر مجبور ہیں ۔جبکہ معصوم طلباء بھی لوڈشیڈنگ کے باعث سخت گرمی میں پرچہ دینے پر مجبور ہیں ۔جس سے بچوں کے نتائج متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ کراچی میں بے انتہا لوڈشیڈنگ کے معاملے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی صورتحال سے ہر شعبے سے وابستہ افراد پریشان ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ، پانی کا بحران ،کے الیکٹرک کی لوٹ مار، صحت اور تعلیم کے مسائل شہرقائد کی پہچان بن چکے ہیں۔کراچی میں ہر دو گھنٹے بعد ہونے والی لوڈشیڈنگ نے عوام سے چین و سکون چھین لیا ہے۔ کراچی میں اس وقت کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جہاں لوشیڈنگ نہ ہو رہی ہو۔ نااہل ادارے کے الیکٹرک کے سبب روشنیوں کے شہر کراچی پر اندھیرے مسلط ہوتے جارہے ہیں۔ ۔احمدندیم اعوان کا کہنا تھا کہ اہل کراچی کو بجلی کے بھاری بل ادا کرنے کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ پاکستان کے معاشی حب کراچی کو اس کے حق سے محروم نہ کیاجائے۔حکمران عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ کے مسائل کو حل کریں۔

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading