Headlines

پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے سعودی عرب میں سیمینار سعودی سرمایہ کاروں کی بھی شرکت

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے  ایسوسی ایشن برائے صنعتی نمائش    کے زیر اہتمام سرمایہ کاری اور پاکستان میں تجارت کے بہترین مواقع پر  ایک شاندار سمینار منعقد ہوا جس میں سعودی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد خورشید برلاس نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہا کہ ہم تین سال سے پاکستان کے مختلف شہروں میں صنعتی نمائشوں کا اہتمام کررہے ہیں  تاکہ پاکستان زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ لاسکیں۔

تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ ”میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آگے آئیں اور اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات کی حمایت کریں، اس تقریب کا انعقاد ایک  عملی قدم ہے اور اس سے ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے حکومتوں کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

سعودی عرب کے مشہور سرمایہ کار صالح بترجی نے کہا کہ میں پاکستان گیا ہوں ،وہاں کے لوگ ہنرمند او محنتی ہیں جو پاکستانی سعودی عرب میں کام کررہے ہیں انکی محنت کے سعودی ادارے گواہ ہیں ،  انہوں سرمایہ کاروں پر زوردیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری  کریں جس سے انہیں فائدہ اور دوست ملک پاکستان کی معیشت کو بہتری ملے گی ۔

سیمینار سے  راجہ ناصر علی خان، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان اور پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی وزیر برائے سمال انڈسٹریز کارپوریشن، ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر نے اپنے اپنے علاقوں میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے امکانات کو پیش کیا۔فوجی فاونڈیشن کے ڈایریکٹر میجر جنرل (ر) محمد اصغر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی اس تقریب کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری (PAEI) نے مہمان نوازی، سیاحت، ہاؤسنگ انڈسٹریز اور پاکستان کے کارپوریٹس کے تعاون سے کیا ہے۔ توقع ہے کہ ایکسپو ہزاروں زائرین اور ممکنہ سرمایہ کاروں کو راغب کرے گی۔
افتتاحی سیشن اور نمائش کے افتتاحی سیشن میں بڑی تعداد میں سعودی تاجروں، سعودی کمپنیوں کے نمائندوں اور پاکستانی تاجر برادری  نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply