لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ سردار سلیم حیدر کی بطور گورنر نامزدگی صدر آصف علی زرداری کا اچھا انتخاب ہے۔اپنے مبارکبادی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر بطور گورنر بالخصوص پنجاب اور مجموعی طور پر پورے ملک کی اجتماعی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں اور وژن کو بروئے کار لائیں گے اور ملک کے سب سے بڑے صوبے میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔ میاں منیر ہانس نے کہا کہ سردار سلیم حیدر کی بطور گورنر نامزدگی صدر آصف علی زرداری کا اچھا انتخاب ہے اور امید ہے کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ اور ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ گورنر ایک پل کے طور پر کام کرتے ہوئے بات چیت میں سہولت فراہم کرنے، خدشات کو دور کرنے کیلئے ابنا بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ پنجاب اور وفاق کے وسیع تر اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی و خوشحالی کے فروغ کے لیے سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان تعاون اور رابطے کی اہمیت مسلمہ ہے۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز