Headlines

چاند پر جانیوالے پاکستانی سیٹلائٹ’ آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصویر موصول ہوگئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’ آئی کیوب قمر’ کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا جس کی پہلی تصویر سامنے آگئی، سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگالیے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز ، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہےگا۔

یاد رہے کہ آئی کیوب قمرکوچینی مشن چینگ6 کےساتھ 3مئی کو ہینان اسپیس لانچ سائٹ سےخلامیں بھیجا گیا تھا۔

Leave a Reply