دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر، سابق ایمبیسڈر جاوید ملک نے فرانس کی قونصل جنرل محترمہ نتالی کینیڈی سے ملاقات کی اور ان کو دبئی ڈپلومیٹ بزنس کلب میں خصوصی طور پر خوش آمدید کہتے ھوئے ڈپلومیٹ بزنس کلب کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا-
اس موقع پر ممتاز اماراتی بزنس مین اور شارجہ انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین مروان السرکال، یوسف النعیم اور رچرڈ لیوس بھی موجود تھے- ڈپلومیٹ بزنس کلب متحدہ امارت میں انٹرنیشنل بزنس اور ٹریڈ ڈپلومیسی کا ممتاز اور منفرد ادارہ ہے جس سے ممتاز بزنس رہنما تاجر سرمایا کار سفارت کار اور شاہی خاندان کے افراد شریک ہیں-
اس موقع پر محترمہ نتالی کینیڈی کو ڈپلومیٹ بزنس کلب کی اعزازی شیلڈ اور رکنیت بھی پیش کی گئی-