دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے صدر پی پی پی خواتین ونگ پاکستان فریال تالپور کی سالگرہ کا کیک دبئی میں کاٹا گیا- تقریب کا پروگرام کا اہتمام نائب صدر بزنس فورم پی پی پی گلف کریم امیر علی کی جانب سے کیا گیا- سالگرہ تقریب کی صدارت میاں منیر ہانس صدر پی پی پی گلف ومڈل ایسٹ نے کی جبکہ سابق سینئر مشیر برائے کشمیر امور چوہدری ریاض مہمان خصوصی تھے- اس موقع پرپیپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ کے عہدیدارا ن اور پی پی پی امارات کے کارکنوں اور جیالوں نے شرکت کی-
شرکاء میں نائب صدر پی پی پی گلف نثارخٹک، ایڈیشنل جنرل سیکریڑی پی پی پی گلف ملک اسلم، ڈپٹی سیکریڑی جنرل پی پی پی گلف عرفان قمر گوندل، سینئر نائب صدر پی پی پی دبئی شفیق صدیقی، عبدالہادی اسکزئی سینئر نائب صدر بزنس فورم پی پی پی گلف، جنرل سیکریٹری پی پی پی کلچرل ونگ غضنفرعلی نقوی، محمد امین سرگانہ، ڈپٹی سیکریڑیز پی پی پی گلف طاہرگردیزی، فرخ سیدان، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی گلف قاری عبدا لوہاب، سینئر راہنما محمد جمن تنویو، ممتاز جونیجو نائب صدر پی وائی او یواے ای، سینئر نائب صدر خواتین ونگ پی پی پی گلف عائشہ منیر ہانس، ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری خواتین ونگ نجمہ احسان، مریم خالد، عظمہ احسن شامل تھے- دوران تقریب مقررین نے فریال تالپورکی سیاسی جدوجہداور پارٹی کےلیے ان کی خدمات کو سراہا-
یادرہے کہ فریال تالپور پاکستان کی ایک ممتاز سیاسی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے ملک کے سیاسی منظر نامے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 26 اگست 1958 کو سندھ، پاکستان میں پیدا ہوئیں، ان کا تعلق سیاسی طور پر بااثر خاندان سے ہے۔ تالپور کا اپنا سیاسی سفر 1990 کی دہائی میں شروع ہوا جب وہ ذوالفقار علی بھٹو کی قائم کردہ سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں فعال طور پر شامل ہوئیں۔
برسوں کے دوران وہ پارٹی کے اندر مختلف عہدوں پر فائز رہی ہیں- تالپور کے اہم کرداروں میں سے ایک رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) کی حیثیت سے تھا، جہاں انہوں نے لگن کے ساتھ اپنے حلقے کی نمائندگی کی اور اپنے حلقوں کے حقوق کی وکالت کی۔ ان کی سیاسی ذہانت اور عوامی خدمت کے عزم نے اسے اپنے ساتھیوں اور حلقوں میں یکساں عزت اور پہچان حاصل کی۔ تالپور کا اثر ان کے سیاسی کیرئیر سے بھی آگے ہےجو اپنے فلاحی کاموں کے لیے جانا جاتا ہے- خاص طور پر تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں مختلف اقدامات اور خیراتی کوششوں کے ذریعے اس نے پسماندہ کمیونٹیز کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔