’آئی کیوب قمر‘ کتنے سال کی محنت کے بعد مکمل کیا گیا؟ اہم تفصیلات آپ بھی جانیے

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ 2سال کی محنت کے بعد  مکمل کیا جاسکا۔

 2022 ء میں چینی نیشنل اسپیس ایجنسی نے ایشیاء پیسیفک اسپیس کارپوریشن آرگنائزیشن (ایپسکو) کے ذریعے رکن ممالک کو چاند کے مدار تک مفت پہنچنے کا منفرد موقع فراہم کیا تھا۔ایپسکو کی پیش کش پر رکن ممالک نے اپنے منصوبے بھیجے تھے، ایپسکو کے رکن ممالک میں پاکستان، بنگلا دیش، چین، ایران، پیرو، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور ترکی شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے بھی مجوزہ منصوبہ جمع کرایا تھا، 8 ممالک میں سے صرف پاکستان کے منصوبے کو قبول کیا گیا، 2سال کی محنت کے بعد سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ کو مکمل کیا جاسکا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading