اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ’گوگل‘ نے پاکستان میں 50سمارٹ سکول قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق گوگل کی طرف سے پاکستانی آئی ٹی کمپنی ’ٹیک ویلی‘ کے اشتراک سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں یہ سکول قائم کیے جائیں گے۔
یہ سمارٹ سکولز 30ہزار ’گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز‘ سے لیس ہوں گے، جہاں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور دیگر ڈیجیٹل ٹولز کی تعلیم دی جائے گی۔ ان سکولز میں ٹیچر ورکشاپس ہوں گی اور ’گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس‘ کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق گوگل فار ایجوکیشن ٹیم نے ٹیک ویلی کے عہدیداروں کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری تعلیم سے ملاقات کی اور انہیں اپنے اس منصوبے سے آگاہ کیا۔
اس ملاقات میں گوگل فار ایجوکیشن ٹولز کے ذریعے اساتذہ کی ورکشاپس، ایک پبلک گوگل ریفرنس سکول کے قیام ، 2ہزار نوجوانوں کو گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ہنرمند بنانے اور انہیں ملازمت کے لیے تیار کرنے اور پاکستانی وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر ایجوٹیک ایونٹ کی میزبانی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز