پاکستان مسلم لیگ ن شارجہ کے صدر چوہدری راشد فاروق کی والدہ انتقال کرگئیں

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان مسلم لیگ ن شارجہ کے صدر چوہدری راشد فاروق کی والدہ محترمہ بلقیس اختر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں انتقال کر گئیں، مرحومہ کی عمر 80 سال تھی اور وہ کچھ عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھیں- مرحومہ بلقیس اختر کو ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 305 گ ب میں جنازہ کے بعد ان کے عزیز و اقارب کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا- 
والدہ کی تجہیز و تکفین کے بعد جب چوہدری راشد فاروق متحدہ عرب امارات واپس آئے تو مسلم لیگ ن امارات کے عہدیداران، کارکنوں، پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اور دوستوں  نے  چوہدری راشد فاروق سے اظہار تعزیت کیا ہے- مسلم لیگ ن کے چیف پیٹرن غلام عباس بھٹی، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری صغیر احمد،  عجمان یونٹ کے چیرمین چوہدری عارف عامر منہاس، صدر چوہدری شہباز غفار، جنرل سیکرٹری غلام صدیق اعوان، نائب صدر چوہدری رشید، راس الخیمہ  یونٹ کے عاشق خان سواتی، مرکزی سوشل میڈیا کے ڈپٹی ہیڈ رانا محمد نعیم اور دیگر بہت سے لوگوں نے ان کے گھر جا کر تعزیت کی-

 تعزیت کنندگان نے چوہدری راشد فاروق سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ھوئے مرحومہ بلقیس اختر کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading