محمد جمیل بنگیال کی اہلیہ کے انتقال پر مسلم لیگ( ن) امارات کے رہنماؤں کا  اظہار تعزیت

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) مسلم لیگ (ن )متحدہ عرب امارات  ٹریڈ ونگ کے ڈپٹی ہیڈ محمد جمیل بنگیال کی اہلیہ کے انتقال پر مسلم لیگ( ن)، پاکستانی کمیونٹی کے افراد، دوستوں اور عزیز و اقارب نے اظہار تعزیت کیا ہے-

(ن) لیگ کے ایم این اے چودھری احسان الحق باجوہ، چودھری سعادت حسیب باجوہ، عبدالرحمان رضا، سہیل عامر گھمن، جان قادر، محمد شہزاد بٹ، محمد ریحان عظیم، رانا محمد نعیم اور دیگر افراد نے ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ  ہیں-

 اس موقع پر دعا کی  گئی کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے  اور محمد جمیل بنگیال اور ان کے اہل خانہ  کو صبرِ جمیل عطا فرمائے-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading