معروف صحافی طارق غازی کنیڈا میں انتقال کرگئے 

جدہ (محمد اکرم اسد)  معروف صحافی اور مفکر انگریزی روزنامہ سعودی گزٹ کے سابق مینجنگ ایڈیٹر محمد طارق غازی کینیڈا میں انتقال کر گئے، طارق غازی  تینتیس برس تک روزنامہ سعودی گزٹ جدہ سے  بطور مینیجنگ ایڈیٹر منسلک رہے۔اس سے قبل ہندوستان میں ماہنا مہ سائنس ،ابوالکلام ویکلی، چنار سری نگر،عصر جدید کلکتہ  کے ایڈیٹر رہے ۔وہ مولانا حامد الانصاری غازی ایڈیٹر مدینہ بجنور کے بڑے بیٹے تھے اور مجاہد جلیل مولانا محمد میاں منصور انصاری سرخیل تحریک شیخ الہند کے پوتے تھے، سعودیہ میں بر صغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی نے انکی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی اور انکی صحافتی خدمات کو سراہا ۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading