پاکستانی کمیونٹی دبئی کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی مشترکہ افطاری, اتحاد بین المسلمین کے لیے دعا ,  محمد جمیل بنگیال کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار 

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانی کمیونٹی دبئی کے مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مل جل کر ایک مشترکہ افطاری کا اہتمام کیا  جس میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر عامر سہیل گھمن، نائب صدر میاں غلام محی الدین، میڈیا کوارڈینیٹر محمد شہزاد بٹ، اقلیتی ونگ کے صدر جان قادر، پی ٹی آئی امارات کے سینئر رہنما یاسر امتیاز اعوان، عبدالکریم باجوہ، وقاص گھمن، چودھری طارق گھمن اور صحافی محمد شہباز باجوہ نے شرکت کی-

 اس موقع پر محمد شہزاد بٹ نے ماہ رمضان کے بارے اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ ماہ رمضان اسلامی قمری تقویم کا نواں مہینہ ہے اور اسے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے مقدس ترین مہینہ سمجھا جاتا ہے۔ اس مہینے میں مسلمان زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہیں اور ثواب کی خاطر ایک دوسرے کی ضرورتوں کا خیال بھی رکھتے ہیں-

محمد شہزاد بٹ نے افطار سے قبل پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین خوشگوار تعلقات اور اتحاد بین المسلمین کےلئے دعا کی- علاوہ ازیں پی ایم ایل این امارات کے رہنما محمد جمیل بنگیال کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار اور دعائے مغفرت بھی کی گئی-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading