Headlines

سعودی عرب پی آئی اے کے لیے اہم ترین سٹیشن  ہے: پی آئی اے ریاض ریجن

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن پی آئی اے ریاض ریجن کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سفیر پاکستان سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

دارالحکومت ریاض میں منعقدہ افطار پارٹی میں پی آئی اے ریاض کے مینجر محمد بلال احمد اور سیلز ایگزیکٹو آفیسر محمد ارشد شیخ نے دیگر کے ہمراہ سفیر پاکستان احمد فاروق، سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر توصیف خاور، ائیر اینڈ نیول کیپٹن راحیل، ویلفئیر اتاشی سہیل بابر وڑائچ، نجم ثاقب، رانا معصوم سمیت کمیونٹی اراکین کا استقبال کیا۔

 افطار پارٹی میں دیگر غیر ملکی ائرلائنز کے افسران اور پی آئی اے کے ٹریول ایجنٹس بھی شریک تھے۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے ریاض ریجن کے مینجر محمد بلال احمد اور سیلز ایگزیکٹو آفیسر محمد ارشد شیخ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی جانب سے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے اور سعودی عرب پی آئی اے کے لیے اہم ترین  سٹیشن ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں جو قومی ائیرلائن سے سفر کرتے ہیں ہماری بھی کوشش رہی ہے کہ اپنے مسافروں کو بہتر سہولیات سے آراستہ کریں۔

Leave a Reply