دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز نے شارجہ کے ایک ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا، اس موقع پر حاجی محمد نواز نے کہا کہ ماہ رمضان اور روزہ سماجی بندھنوں کو مضبوط کرتا ہے، اتحاد کے احساس اور آپسی یکجہتی اور محبت کو فروغ دیتا ہے، ہمارا عقیدہ ہے کہ رمضان کے دوران کئے گئے نیک اعمال میں کئی گنا اضافہ ہوتا ہے اور اس مقدس مہینے میں روزے اور عبادات کے ساتھ خصوصی برکات اور انعامات وابستہ ہیں۔
رمضان المبارک مومنوں کو اپنی نعمتوں پر غور کرنے، ان کے پاس موجود چیزوں کے لئے شکرگزار ہونے اور اپنے اعمال اور طرز عمل پر غور کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ خود پر غور کرنے اور ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کرنے کا وقت فراہم کرتا ہے۔ افطار ڈنر میں میاں منیر ہا نس، محمد شہزاد بٹ، چودھری راشد علی بریار، عامر سہیل گھمن، عارف عامر منہاس، رانا محمد نعیم، عامر بھٹی، خلیل بونیری، عتیق احمد، محمد یوسف، راجہ ابوبکر،محمد اکرم شہزاد، شوکت محمود بٹ، یاسر محمود، کامران، محمد انور، شکیل احمد،معاذ احمد، منیب الرحمان، عبدالقادر،امتیاز احمد، زبیر اعجاز، امیر حمزہ، احسان اللہ، عثمان نواز، عمران نواز، ملک نبیل، حیدر الی، عدنان اور وسیم کے علاوہ دیگر متعدد لوگوں نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی-
معروف عالم دین قاری محمد عظیم رفاعی نے ماہ رمضان اور اس کی اہمیت کے بارے بیان کیا اور امّت مسلمہ کے لئے دعائے خیر کی- افطار ڈنر کے آخر میں میزبان حاجی محمد نواز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا-